سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحریک مظلومان نے سمبٹ مٹہ میں ان کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔ تنظیم کے ڈویژنل صدر رحیم شاہ کے مطابق محکمہئ مال نے بندوبستِ حد بندی میں ان کی زمینوں کو حکومت کے نام منتقل کیا۔ اب ان سے ان کی زمینیں زبردستی لی جارہی ہیں، جس کے خلاف یہ احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک حکومت ان کی زمینیں واپس نہ کی جائیں۔
Swat
