Swat

میاں گل علیم کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)  شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف کے سابق انچارج اور پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن کے صدر میاں گل علیم المعروف گل داجو کورونا کے مریضوں کے لئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کو چند روز قبل حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ منگل کو وہ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی گئی، جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان کانجو میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ وہ انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ ہسپتال میں مریضوں کی خدمت اور نگرانی کرتے تھے۔ وہ ڈاکٹر میاں ابرار علیم،کاشف علیم، اعزازعلیم، ڈاکٹرآصف علیم کے والد۔ سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو(مرحوم) کے چچا زاد بھائی، ڈاکٹر عبدالمنعم اور سابق ویلج ناظم بہادرشاہ کے چچا تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں