Swat

سوات، مزید دو افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 3012 ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ دو افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق مزید دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3012 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد2821 ہوگئی۔ 89 فعال مریض جن کا ٹیسٹ مثبت ہے، ہسپتال اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں۔ 129 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔