(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس مذہبی جوش و جذبے اور خوشحالی کے ساتھ منایا۔ مرکزی گر جاگر مکان باغ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین عیسائیوں نے شرکت کی اور خصوصی عبادت کی۔ بعد میں ملک کی سلامتی، پائیدار امن و امان کے قیام اور کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی اور بعد میں ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارک باد دی۔
Swat
