(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل کرلئے گئے۔ چہارفریقی اتحاد کے سلطنت خان صدراور فیصل خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سوات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ سوات بارروم میں ہوئی جو صبح 9 بجے شروع ہوئی اور سہ پہر 3 بجے تک جاری رہی۔ نتائج کے مطابق چار اے این پی،مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی اور پروفیشنل لائرزفورم کے مشترکہ امیدوار قومی وطن پارٹی کے سلطنت خان 154 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے۔ پی پی پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے سہ فریقی اتحاد کے عمرفاروق کو146 ووٹ ملے۔ چہارفریقی اتحاد کے امیدوار فیصل خان نے 127 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سہ فریقی اتحاد کے امیدوار نصیر اللہ کو 122 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار واجد علی شاہ نے 81ووٹ حاصل کیے۔ دیگر عہدوں پر سہ فریقی اتحاد کے ساجد علی 210 ووٹ لے کر نائب صدرمنتخب ہوگئے جبکہ چہارفریقی اتحاد کے امیدوارنثارخان نے 110 ووٹ حاصل کئے۔ چہار فریقی اتحاد کے امیدوار حمزہ اقبال 171 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ مخالف امیدوار محمدالیاس کو 147 ووٹ ملے۔ چہارفریقی اتحاد ہی کے میاں شبیرجان 199 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ مخالف امیدوار حمزہ عباس کو 120 ووٹ ملے۔ اسی طرح چہار فریقی اتحاد ہی کی امیدوار شہناز بیگم 172 ووٹ لے کر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔مخالف امیدوار آصف اقبال کو 158ووٹ ملے۔
Swat
