(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مخیر حضرات نے دل کھو ل کرالخدمت کیساتھ تعاون کیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام تھے۔ظہیر الاسلام نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دل کھول کر بے سہاروں کا ساتھ دیا ہے۔ ہر آفت، مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تے ہیں۔ڈونرز کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص چمکنی نے بھی خطاب کیا۔ ڈونرز کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے سوات بھر کے مخیر حضرات سے 52 لاکھ روپے اکٹھا کئے۔
Swat
