سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ بابو میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ارشد ولد دولت خان کے مویشی خانہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔آگ سے مویشی خانہ میں موجود خشک گھاس اور بیٹھک جل کر خاکستر ہوگئی۔ مالک مکان کے مطابق تین لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
Swat
