Swat

پانڑ، خاندان کی خوشی، غم میں تبدیل ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ کے علاقہ پانڑ میں بڑے بھائی کی ڈولی آنے کے کچھ دیر بعد چھوٹے بھائی کی میت گھر میں داخل ہونے پر خوشی کچھ ہی دیر میں غم میں تبدیل ہوگئی۔ احسان الرحمان کی شادی کی تقریب شادی ہال میں ختم ہونے کے بعد جب دلہن اور رشتہ دار گھر پہنچے، تو کچھ دیر بعد دولہے کا چھوٹا بھائی رشتہ دار ساتھیوں کے ساتھ شادی ہال سے گھر جارہا تھا۔ تاج چوک مینگورہ میں اس کی موٹر کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہے کا چھوٹا بھائی 16 سالہ عبید الرحمان اور اس کا 17 سالہ رشتہ دار طیب جاں بحق اور دو رشتہ دار زخمی ہوگئے۔ شادی کے چند گھنٹوں بعد جب شادی والے گھر میں میت پہنچی، تو کچھ دیر بعد خاندان سوگوار ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔