Swat

کانجو ٹاؤن شپ، نامعلوم افراد کے ہاتھوں گرین بیلٹ میں آگ لگانے کے واقعات میں اضافہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے کانجو ٹاؤن شپ کے مختلف سیکٹرز میں گرین بیلٹ اور جنگلات میں آتش زدگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ ننھے پودے جل کرراکھ ہوگئے۔ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹاؤن کے مکینوں نے ٹاؤن شپ کے ایس ڈی ڈی اے عملے کو اطلاع دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ ٹاؤن ایکشن کونسل نے کانجو ٹاؤن پولیس چوکی میں پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔ ایکشن کونسل نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں