Swat

ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا خصوصی دہ روزہ صفائی مہم کا آغاز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  دریائے سوات کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی(ڈبلیو ایس ایس سی) کی جانب سے خصوصی صفائی مہم کا آغازکردیاگیا۔ دہ روزہ مہم میں 75 ٹن فضلہ اکھٹا کر کے ٹھکانے لگادیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران وادیِ کالام میں دریائے سوات کے کنارے اور کالام بازار سمیت ٹورسٹ سپاٹس کو گندگی سے پاک کردیا گیا۔ صفائی کی خصوصی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شیدا محمد، جنرل منیجر آصف سلیم نے بھی شرکت کی اور صفائی عملہ کے ساتھ مہم میں حصہ لیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق اس خصوصی مہم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دس روز تک جاری مہم میں 40 صفائی عملہ کے 40 اہلکاروں، 4 ڈرائیوروں اور 2 سپروائزروں نے حصہ لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔