سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ میں منگلتان کی پہاڑی پر نا معلوم وجوہات کی بناپر آگ لگ گئی۔ ننھے پودے جل گئے اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
Swat
