سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں والدہ اور والد کو قتل کرنے والے بد بخت بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میاں بیوی کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب اللہ خان کے مطابق واقعہ گذشتہ رات گاؤں کالا کوٹ میں پیش آیا، جہاں ملزم پرویز نے فائرنگ کرکے اپنے باپ شمس القمراور سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول شمس القمر نے ضلع باجوڑ سے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ دونوں سوتنوں کے درمیان گھریلو جھگڑے ہواکرتے تھے، جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ نتیجتاً دونوں میاں بیوی چل بسے۔
Swat
