Swat

مینگورہ،صفائی کا کام مکمل،تمام آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر میں صفائی کا کام مکمل کرکے شہر کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا۔”واسا“ مینگورہ نے عید کے تین دنوں کے دوران 1440 ٹن آلا یشوں اور کوڑا کرکٹ کو شہر سے اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا اور شہر کو مکمل طور پر صاف کیا۔ ”واسا“ کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی کے مطابق انہوں نے 55 مختلف گاڑیوں اور تین سو سے زائد ورکروں کے ساتھ صبح سے رات دس بجے تک صفائی کے آپریشن میں حصہ لیا، جس کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر صاف کیا۔ کمشنر ملاکنڈ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے بھی شہر کا دورہ کیا اور بہتر صفائی پر ”واسا“ ٹیم کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔