Swat

سوات، لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے سڑکوں پر ٹریفک جام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد جاری ہے۔ سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے لئے کمرے کم پڑگئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ہفتہ کے روز تک سوات میں سیاحوں کی 80 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں جن میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاح سوات میں داخل ہوئے۔ رش کی وجہ سے کالام بازار، بحرین بازار، سالنڈہ (ملم جبہ) فضاگٹ اور دوسری سڑکوں پر انتہائی رش کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اتوار کی شام سے رش میں کمی کا امکان ہے۔ ڈی پی اُو دلاور خان بنگش کے مطابق تمام سیاحتی علاقوں میں ریگولر پولیس اور ٹورازم پولیس تعینات ہیں۔ جہاں رش کی وجہ سے روڈ بلاک ہورہے تھے، وہاں بھی ٹریفک پولیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔