Swat

کالام کے پہاڑوں میں واقع ”میدان“ جھیلوں میں خوب صورت اضافہ ہے، خصوصی رپورٹ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سطحِ سمندر سے 13400 فٹ کی بلندی پر واقع وادیِ کالام کی پہاڑوں میں واقع خوبصورت ”میدان جھیل“ سوات کی دیگر جھیلوں کی طرح خوبصورت ہے۔ گول شکل میں بنی اس جھیل میں برف پگھلنے والے صاف ہرے رنگ کے پانی میں آسمان کا نظارہ بے حد دل کش نظر آتا ہے۔ ”میدان جھیل“ جانے کے لئے مہوڈنڈ سے دریا پر ایک چھوٹے اور لکڑیوں سے بنے پل کو کراس کرکے پہاڑی راستے پر جانا پڑتا ہے۔ راستے میں جنگلی خود رو پھول، برف کے تودے(گلیشئر)، جگہ جگہ بلند آبشار،صاف پانی کے چشمے اس سخت سفر کو آسان بناتے ہیں۔ مہو ڈنڈ جھیل سے ”میدان جھیل“ کا پیدل سفر 8 سے 9 گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ اکثر ٹریکر راستے میں خیمے لگا کر رات گزارتے ہیں اور اگلے دن پھر میدان جھیل کے لیے سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں میدان جھیل جانے والوں ٹریکروں حضرت علی، روشن علی اور شوکت علی نے باخبر سوات ڈاٹ کام  کو بتایا کہ جھیل کو جانے والا راستہ سخت ہے، لیکن راستے میں علاقہ کی خوبصورتی سفر کو آسان بناتی ہے۔ میدان جھیل پہنچنے پر جھیل کی خوبصورتی تمام سفر کے تھکن کو منٹوں میں ختم اتارتی ہے۔ میدان جھیل میں برف کے پگھلنے والے صاف ہرے پانی میں آسمان اور بادل کے نظارے عجیب منظر پیش کرتے ہیں۔سوات کی مختلف قدرتی جھیلوں میں پانی نکلنے کے راستے ہیں لیکن میدان جھیل سمیت اکثر جھیلوں میں پانی نکلنے کا راستے نہیں ہے۔ میدان جھیل کا پانی زمین میں جذب ہوتاہے اور پھر کافی نیچے زمین سے آبشار کی شکل میں نکلتا ہے۔ اس آبشار کو دیکھنے کا الگ مزا ہے۔سوات کے ماہر ٹریکر فضل خالق اور امجد علی سحابؔ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایاکہ سوات کی پہاڑیوں میں دو سو سے زائد قدرتی جھیلیں ہیں۔ ان میں سے اب تک ٹریکرز ایک سو کے قریب جھیلوں تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔ ان جھیلوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جوانوں کے ڈھیر سارے کلب وجود میں آئے ہیں، جو ہر سال موسمِ گرما میں Best porn site https://noodlemagazine.com – Watch porn.نت نئی جھیلوں کو دریافت کرتے ہیں۔ امکان ہے کہ اگلے سال مزید نئی جھیلیں متعارف کرائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں