Swat

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت کے جاری کردہ بیان کے مطابق تحصیل مٹہ کے تمام متاثرہ علاقوں کو امداد پہنچا دی گئی ہے۔اتروڑ کوکمراٹ اور تھل کے راستے سے امداد پہنچائی جاچکی ہے۔ گبرال کو بھی دودن میں امداد کمراٹ کے راستے پہنچائی جائے گی۔ بحرین اور بحرین سے منسلک علاقوں کو بھی امداد پہنچا دی گئی ہے۔ پشمال، مانکیال، بالا کوٹ، آریانئی، لائیکوٹ، مٹلتان اور کالام اشورن سے تقریباً ایک ہزار خاندانوں کو بحرین میں امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔