Swat

بحرین، عبدالحمید کی کہانی دیگر سیلاب زدگان سے یکسر مختلف

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی الگ الگ کہانیاں ہیں، لیکن بحرین میں عبدالمجید کی کہانی باقی لوگوں سے یکسر مختلف ہے۔ عبدالحمید نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل اقساط پر نان کسٹم پیڈ ہائی ایس(فلائنگ کوچ) خریدی۔ اس میں وہ بحرین سے مینگورہ اور مینگورہ سے بحرین تک سواریاں لیکر جاتا تھا۔ روزانہ ان کو دو ہزار روپے تک بچت ہوتی تھی، جس سے وہ ماہانہ گاڑی کی قسط دیتا تھا اور گھر کا چولہا جلاتا تھا، لیکن 26 اگست کو جب وہ گاڑی کھڑی کرکے گھر گیا، تو سیلاب ان کی گاڑی کو بہا کر لے گیا اور اب ان کی گاڑی ریت کے اندر پڑی ہے۔ مَیں حکومت سے امداد نہیں مانگ رہا بلکہ صرف میری گاڑی نکالی جائے، تاکہ اس کو ٹھیک کرکے میں گاڑی کی اقساط ادا کر سکوں اور گھر کا چولہا جلانے میں دشواری نہ ہو

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔