Swat

سوات میں امن و امان کی صوتحال سے آگاہ ہوں، جسٹس قیصر رشید

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ صوبے میں جوڈیشل کمپلیکس کا جال بچھایا گیا ہے۔ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں سہولیات دینے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سوات بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صوتحال سے آگاہ ہوں۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ سوات میں امن و امان کی بحالی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ سوات کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیامِ امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ عوام تسلی رکھیں۔ سوات میں جلد امن قائم ہو جائے گا۔ دریائے سوات کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے کے لیے ازخود نوٹس لیا۔ خوشخبری دیتا ہوں کہ ہزارہ اور دریائے سوات کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ ماسٹر پلان میں دریائے سوات کی قدرتی ساخت کو بحال کیا جائے گا۔ جنگلات اور دریائے سوات اس وادی کا حسن ہیں۔ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اس حسن کو تباہی سے بچائیں۔پاکستان ہمارا ملک ہے۔ اس دھرتی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ چیف جسٹس نے موجودہ حالات کے حوالے سے احمد علی کاظمی کے شعر بھی سنائے۔تقریب سے سوات بار کے صدر مشتاق خان اور جنرل سیکرٹری سلیمان خان نے بھی خطاب کیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔