سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں بائی پاس روڈ پر مبینہ مقابلے میں باپ بیٹا جاں بحق اور فورسز کی چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق بائی پاس پر فوج، ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے کیپٹن ذوالفقار، نائک گل صادق، لانس نائک نصیر اقبال اور سپاہی ساجد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
