(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر پولیس ٹریننگ سکول سوات کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول نور جمال خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ سنٹر میں موجود مین گیٹ پر مامور جوانوں اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور سنٹر میں موجود 13 سیکورٹی پوسٹس/ پیکٹس کا جائزہ لیا۔ سنٹر کی چار دیواری کو مزید اونچا کرنے کیلئے ڈی سی سوات ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سے بروقت رابطہ کیا اور ٹرینیز کو سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔
Swat
