Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ریجنل پولیس آفس کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سوات کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایس پی ٹریفک وارڈن سوات ارشد خان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد شاہ جمیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد اور دیگر انتظامی آفیسرز کے ساتھ ساتھ صدر ٹریڈ یونین عبدالرحیم اور چیئرمین پریس کلب سوات شیرین زادہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر خصوصاً مینگورہ میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے اور مسائل کے حل کے لئے چند اہم سفارشات پر اتفاق کیا گیا اور سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔ روڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے ریڑھیوں کو رجسٹر کرنے، جگہ مختص کرنے اور رش والی جگہوں سے ریڑھیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رکشوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر رجسٹرڈ رکشوں کو پرمٹ کے مطابق خصوصی نمبر پلیٹ جاری کرنے اور سب کمیٹی کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل تک نئی رجسٹریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کٹ اینڈ ویلڈڈ گاڑیوں کی سوات میں انٹری پر پابندی لگانے اور ٹریفک قوانین کی عمل داری پر سختی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔