(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پولیس شہدا کے اہلِ خانہ کے لئے صوبے کا پہلا ہسپتال قائم کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر جناب سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب شفیع اللہ گنڈاپور نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔شہدائے پولیس ہسپتال میں شہدا پولیس کی فیملی، ریٹائرڈ پولیس ملازمین، ان کی فیملی اور حاضرِ سروس پولیس ملازمین کے لئے مفت علاج اور ادویہ فراہم کی جائیں گی۔ شہدائے پولیس ہسپتال سے ریفر شدہ مریضوں کو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹل میں ہر قسم علاج مفت فراہم کیا جائیگا۔ شہدائے پولیس ہسپتال میں جدید لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے۔ میل ڈاکٹر سمیت فی میل ڈاکٹرز بھی اُو پی ڈی میں مریضوں کا معائینہ کرینگے۔
