(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب اسسٹنٹ اکاونٹینٹ حاجی رحمت علی، نثار محمد اور ظفراللہ کے اعزاز میں منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کنٹر ولر آف آکاونٹس سوات روح اللہ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوات اشفاق احمد سمیت دیگر آفیسرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے روح اللہ، ڈی اے اُو اشفاق احمد، اڈیٹرزایسوسی ایشن کے صدر مشتاق خان، جنرل سیکرٹری فواد، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرزمحمد اسحاق، تنویر احمد اور انعام اللہ نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Swat