Swat

این اے 2 سوات کے لئے 16 اور این اے 3 کے لئے 6 اُمیدواروں کے کاغذات جمع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضمنی انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات کے لئے 16 اور این اے 3 کے لئے 6 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے۔ این اے 2 سے تحریکِ انصاف سے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان، بلال الرحمان، خالد خان، ملک آصف علی شہزاد، محمد زیب خان، ن لیگ کی جانب سے عدنان امیر مقام، پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر امجد علی خان، محمد شاہی خان، اے این پی کی جانب سے محمد ایوب خان اور دیگر میں محمد مختار، بلال خان، فیض اللہ، سعد اللہ خان، سید اقبال حسین، یاسر بیروم خان اور سید اکبر خان نے کاغذات جمع کرائے۔ این اے 3 سوات سے تحریکِ انصاف سے سابق ایم این اے سلیم الرحمان، اے این پی کی جانب سے بیگم مسرت احمد زیب، ن لیگ کی جانب سے فضل الرحمان نونو، پیپلز پارٹی سے مختار رضا خان اور دیگر میں سراج الدین اور قیصر خان نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔