(باخبر سوات ڈاٹ کام) چپریال پولیس نے چوری ہونے والی گاڑی کو برآمد کرلیا۔ پولیس بیان کے مطابق تھانہ چپریال میں گاڑی از قسم ڈائنا کی چوری کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس پر ایس ایچ اُو تھانہ چپریال محمد زیب خان نے ہمراہ پولیس ٹیم بروقت کاروائی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں لگائیں۔ نتیجے میں 15 منٹ کے اندر ملزم سید عالم ولد عمرے ساکن اونہ ڈھیرئی کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی گئی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
