Swat

کامسیٹس یونیورسٹی کے انگریزی پیپر میں بے ہودہ سوال کی مذمت کرتے ہیں، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادکے بی ایس انجینئرنگ کے انگریزی پیپر میں بہن سے جنسی تعلق کے سوال کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد شامل کرنا ہمارے خاندانی نظام اور اسلامی اقدار پر حملہ ہے۔ اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام میں اس طرح کے سوالات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اس سوال کو پیپر میں شامل کرنے والے عناصرکو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ ملک پہلے ہی سے افراتفری کے عالم سے دوچار ہے جبکہ اس جیسے واقعات سے مزید افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے واقعا ت کی روک تھام کیلئے اگر عملی اقدامات نہیں کیے گئے، تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں