Swat

سوات، آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان، ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر، اے ڈی سی سہیل خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایس پی ٹریفک ارشد خان، ایس پی اَپر سوات خان خیل خان، ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ، ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ خان، ایس پی ایلیٹ ساجد محمود اور ڈی ایس پی چارباغ حبیب اللہ سمیت ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی فورسزز اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک سیاحتی علاقہ ہے۔ ان لوگوں کا انحصار ٹورازم پر ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن قدرتی جنگلات، دریاؤں اور قدرت کے حسین نظاروں پر مشتمل ہے۔ گذشتہ کشیدہ حالات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت سوات کی دھرتی پر آج بہترین امن قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں