(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر 30 دنوں کے لئے پابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے زائد افراد کا اجتماع امن و امان کی صورتحال خراب کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا موجب ہوسکتا ہے۔ دہشت گردانہ کارروائی کا بھی خدشہ ہے۔
Swat
