Uncategorized @ur

خیبرپختونخوا پولیس نے جانوں کی قربانی دے کر امن قائم کیا، محمد علی شاہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جانوں کی قربانی دے کر امن قائم کیا۔ امن اور وطن کی مٹی کی خدمت کے لئے پولیس جوانوں کی ان خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ماضی میں ضلع ناظم کی حیثیت سے بھی سوات پولیس کی خدمت کا موقع ملا، تو حیثیت سے بڑھ کر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی رہا۔ نگران وزیر کی حیثیت سے جب دوبارہ خدمت کا موقع ملا ہے، تو پولیس ٹریننگ سکول میں سہولیات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ پولیس ٹریننگ سکول کو وسعت دینے کے لئے اراضی، چار دیواری کی تعمیر اور مسجد کے توسیعی منصوبے پر کام کے لئے اقدامات کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں موجودہ حکومت کے سامنے یہ تجاویز رکھی جائیں گی۔ موجودہ صورتحال میں پولیس ٹریننگ سکول میں سہولیات کو مستحکم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول مینگورہ میں پولیس پاسنگ آؤٹ تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ فیروز شاہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں