Swat

سوات، نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا دارالامان کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے سوات دارالامان کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیااور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سائٹ دورے کے دوران نگران وزیر کو منصوبے کی لاگت، تعمیر میں پیشرفت اور تکمیل میں حائل مالی مشکلات پر بریف کیا گیا۔ نگران وزیر محمد علی شاہ نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوات دارالامان کی نئی بلڈنگ کا رہائشی حصہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے جبکہ انتظامیہ اور دیگر مقاصد کے لئے بنائے جانے والے حصوں پر بھی ٹائم لائن کے مطابق پیشرفت جاری ہے۔ دورے کے موقع پر نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے کام میں تیزی لانے اور رہائشی حصہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں