Swat

ملم جبہ اسنو فیسٹول، اسکی مقابلوں کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ اسنو فیسٹول میں اسکی مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں چترال، دیر، سوات، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہورسمیت ملک کے دیگر علاقوں اورملم جبہ کے 80 سے زاہد اتھلیٹ نے حصہ لیا۔ منعقدہ سنوبورڈنگ میں خواتین کے مقابلوں میں ثمر خان نے پہلی، عائشہ خان نے دوسری جبکہ اقرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنوبورڈنگ کے مردوں کے مقابلوں میں عمیس حسین نے پہلی، علی حسنین نے دوسری جبکہ جبران عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے سکینگ کے مقابلوں میں بشرہ فاتح قرار پائی جبکہ مردوں کے سکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری جبکہ الیاس تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔