(باخبر سوات ڈاٹ کام)نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ضلع سوات میں صاف پانی کی فراہمی اور سینی ٹیشن منصوبوں کے حوالے سے اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات کی جانب سے اجلاس کو منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل پر بریف کیا گیا۔ سوات کے گنجان آباد علاقوں میں صفائی، اربن پلانٹیشن، صاف پانی کی دستیابی، تجاوزات اور وال چاکنگ جیسے مسائل زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے مفادِ عامہ کے منصوبوں کو عوامی ضرورت کے تحت ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
Swat
