(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں انتظامیہ کی جانب سے سہ روزہ سنو فیسٹول اپنی تمام تر ناکامیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین دنوں کے دوران کسی ایک سیاح نے میلہ میں شرکت نہیں کی اور نہ کسی بھی علاقے کے لوگوں کو اس فیسٹول کے بارے میں علم ہی تھا۔ تینوں دن فیسٹول میں گبین جبہ کے مقامی افراد نے شرکت کی۔سٹیج پر کچھ فنکار گانے گاتے تھے، کچھ لطیفے سناتے تھے اور بچوں سے کراٹوں کے مقابلے کرائے گئے۔ اس فیسٹول پر حکومتی خزانے سے بھاری رقم خرچ کی جس میں ملک بھر سے ایک بھی سیاح نے شرکت نہیں کی۔
