Swat

خدائی خدمت گار تنظیم ضلع سوات کا شجرکاری مہم کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خدائی خدمت گار تنظیم ضلع سوات نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ خدائی خدمت گار تنظیم کے چیئرمین میاں افتخار حسین اور تنظیم کے مرکزی سالار ڈاکٹر شمس الحق کی ہدایات کے تحت ریجنل سالار عبدالسلام خان اور ضلعی سالار عمران علی کی سرکردگی میں شجر کاری ہوئی۔ تحصیل سالاران خورشید علی خان اور عطاء اللہ خان کے علاوہ وی سی سالاران یوسف خان، مہران خان، محمد طارق، کاشف خان، امجد خان اور دیگر کئی ساتھی و رضاکاران نے بھی اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ تنظیم نے کئی درجن پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موسمیاتی تغیر کے پیشِ نظر شجر کاری کا عمل وقتا ًفوقتا ً جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں