(باخبر سوات ڈاٹ کام) اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردارزیب خان نے سوات کے سیاحتی مقامات گبین جبہ اور کالام میں پودے لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ شجر کاری مہم کے پہلے مرحلے میں 600 سے زائد پودے لگائے گئے، جن میں آلوچہ، خوبانی، شہتوت کے پھل دار اور میوہ دار پودوں سمیت دیار کے پودے شامل ہیں۔ ڈی جی اپر سوات نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات میں ہریالی بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔
Swat
