(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایس پی ایس کالج میں ”میرا آئین،میری آزادی کا ضامن“ کے موضوع پر دو روزہ انٹر بورڈ تقاریری مقابلہ ہوا، جس میں سوات بھر کے مختلف سکولوں کے درجنوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے دیے گئے موضوع پر تقاریر کیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلبہ کے مابین ہونے والے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تقریری مقابلوں میں شرکت کرنے والے مقررین میں سوات بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید نبی شاہ، ایس پی ایس کالج کے پرنسپل اصغر علی اور محمد خلیل قاضی نے توصیفی اسناد تقسیم کیں۔
Swat
