(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو شفیع اللہ خان گنڈاپور نے امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس اسٹیشن رحیم آباد کادورہ کیا۔ ڈی پی اُوسوات نے پولیس اسٹیشن رحیم آباد کا ریکارڈ، مال خانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ پولیس اسٹیشن میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی اُو سوات نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ تھانہ میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات یقینی بنائیں۔پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
Swat
