Swat

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مشکلات کا اِزالہ اولین ترجیح ہے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور کارکن صحافیوں کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں سینئر صحافی ضیاء الحق، چارسدہ سے سرتاج خان، سیراج خان اور سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مراد علی خان شامل تھے۔ سرتاج خان نے چارسدہ کے صحافیوں کی مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ارشد خان نے کہا کہ میرا مقصد صوبہ بھر کے صحافیوں کی مشکلات کم کرنا اور ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے صحافیوں نے اس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں