Swat

سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان نیک چلن قرار دے دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر اسلحہ کی نمائش کرکے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے جوان کو سوات پولیس نے نیک چلن قرار دیا۔ سابق وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے رشتہ دار وقار علی ساکن زرہ خیلہ نے سابق صوبائی حکومت کے دور میں سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر تصویر بنائی اور اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس کے خلاف کسی نے ڈی پی اُو سوات کو شکایت کی درخواست دی۔ ڈی پی اُو سوات نے مورخہ21 فروری کو ڈی ایس پی بریکوٹ کو انکوائری کا حکم دیا اور گذشتہ روز ڈی ایس پی بریکوٹ نے انکوائیری مکمل کی اور انکوائیری رپورٹ میں لکھا کہ مذکورہ لڑکا نیک چلن اور ساتھ ہی تعلیم یافتہ بھی ہے۔ یوں اسلحہ کی نمائش کرنے والے لڑکے کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔