Swat

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا نیو سبزی منڈی کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سبزی منڈی اوڈیگرام کے صدر شیر عالم خان نے انکو نیو سبزی منڈی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیو سبزی منڈی دورِ جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے۔ ہم انتظامیہ کی ہدایت اور نوٹس پر یہاں آئے ہیں جبکہ کچھ اڑتھیان پرانی سبزی منڈی میں رہ چکے ہیں جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سوات سے رابطہ کرکے فوری رپورٹ طلب کی اور کہا کہ دونوں فریقین کو بٹھا کر باہمی مشاورت سے مسئلہ حل کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو سبزی منڈی کے اڑتھیان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔