Swat

ڈی سی آفس میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کے انتظامات بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران ضلع سوات کے مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کی۔ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں اے سی بابوزئی اور فوڈ کے افسران اور فلور ملز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ محکمہئ خوراک کے افسران نے میٹنگ کو مقدار، معیار اور تقسیم کے طریقہئ کار سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یومیہ 41000 سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے، جس سے 0.4 ملین سے زائد خاندانوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے محکمہئ خوراک کو ہدایات جاری کیں کہ ماہِ رمضان میں مفت آٹے کی ترسیل ضلع بھر کے ہر علاقے تک یقینی بنائی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔