Swat

سیدو شریف، نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے مساجد کا سنگِ بنیاد رکھا

(باخبر سوات ڈا ٹ کام) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے کالج کالونی سیدوشریف میں دو مساجد کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر علاقے کے جید علمائے کرام اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسجدوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر دعا بھی کی گئی۔ دونوں مساجد 49 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کام جلد ازجلد شروع کرنے اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر نے انجینئر کو مساجد میں جدید سہولیات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔