Swat

الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی جانب سے یتیم بچیوں کے لیے جہیز کا سامان فراہم

(باخبر سوات ڈا ٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے سوات سے تعلق رکھنے والے دس یتیم بچیوں کی شادی کیلئے جہیز کا سامان فراہم کردیا۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن سوات کے ضلعی صدر محمد زادہ نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن اپنی دیگر سماجی و معاشی خدمات کے ساتھ ساتھ یہ فریضہ بھی کئی سالوں سے بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ غریب اور مستحق والدین کو جہیز کا سامان فراہم کر کے ان کا بوجھ بانٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جہیز پیکیج میں دولھا اور دلھن کے کپڑے، برتن، کچن میں استعمال ہونے کی اشیا، بستراوردیگر اشیا شامل ہیں،جن خاندانوں کو جہیزپیکیج فراہم کئے گئے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچیوں کے نصیب اچھے فرمائے اور وہ کامیاب زندگی کے ساتھ ایک نیاسفر شروع کر سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔