(باخبر سوات ڈاٹ کام) لاسونہ تنظیم برائے انسانی و قدرتی وسائل نے واٹر ایڈ پاکستان کے مالی تعاون سے تحصیلِ بحرین ضلع سوات کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچادیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ چودہ آبنوشی سکیمیں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہزار خاندانوں میں ہائی جین اور ڈیگنٹی کٹس تقسیم کئے گئے۔ ساتھ ساتھ 130 آگاہی نشست برائے صحت و صفائی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پراجیکٹ کا اختتامی تقریب مدین میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین ریاض علی محسود اور محکمہ پبلک ہیلتھ کا SDOاشفاق اعظم کے علاوہ واٹر ایڈ پاکستان کا ایمرجنسی رسپانس منیجر اقبال شاہد اور لاسونہ تنظیم کا ایگزیکٹیوڈاریکٹر اعظم خان اور لاسونہ سٹاف کے علاوہ تحصیل بحرین کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے شرکت کی۔
Swat
