(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیرِا ہتمام ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات نے 183,67226 روپے کے نقد اور بعد میں ادا کرنے کے اعلانات کئے۔ نجی شادی ہال مینگورہ میں منعقدہونے والی اس ڈونر کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی اوراپنے بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ کانفرنس سے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دل کھول کر بے سہاروں کا ساتھ دیا ہے۔ ہر آفت، مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تے ہیں۔
