(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملتان میں منعقدہ آل پاکستان پیرا گیمز میں سوات کے ضیاء اللہ نے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ بیڈمنٹن اپر کیٹیگری میں سوات کے ضیاء اللہ کا مقابلہ پشاور کے کھلاڑی شہزاد کے ساتھ ہوا جس میں ضیاء اللہ نے شہزاد کو ٹو سٹیٹ ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ یوں ضیاء اللہ نیشنل ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی طرف سے منتخب ہوگئے۔
