(باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر علی الصباح سوات کو دودھ اور باقی تمام خوراکی اشیا کی رسد کا معاینہ کیا۔ کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ پر 1400 لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ذمہ داروں کے خلاف جرمانے کے علاوہ باقی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مراد علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر دودھ اور دیگر تمام خوراکی اشیا کی ترسیل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ رمضان المبارک میں تمام بازاروں میں سحری اور افطار کے لئے بنائے جانے والی خوراکی اشیا کی بھی نگرانی کی جا رہی۔
