(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں نامعلوم افراد نے موٹر کار کو آگ لگادی۔ فضل خان نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی موٹر کار گیراج میں کھڑی تھی اورنامعلوم افراد نے رات کو گاڑی کو آگ لگادی جس سے گاڑی مکمل جل گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
