(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد انور خان ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ موبائل گشت ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ون ویلنگ کے مرتکب ملزمان زاہد حسین ولد بخت ملوک ساکن اینگروڈھیرئی، افضل شاہ ولد حسین شاہ ساکن کلاڈھیر رحیم آباد، یاسین ولد اخترعلی ساکن بریکوٹ، حنیف ولد امیررحمان ساکن بریکوٹ، سہیل خان ولد عقلمند ساکن رنگ محلہ مینگورہ، سہیل ولد حبیب خان ساکن امانکوٹ، اکمل ولد شیرمحمد خان ساکن گل کدہ، حمیدالرحمان ولد سعیدالرحمان ساکن قمبربائی پاس، سیاب ولد محمد حسین ساکن اینگروڈھیرء، غفران ولد رحمت علی ساکن قمبر، عالم خان ولد شاہ ولی خان ساکن قمبر اور کاشف ولد کشور ساکن راجہ آباد مینگورہ کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں سمیت تھانہ بنڑ منتقل کیاگیا۔
