(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ خان نے انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے آفیسر سہیل علی خان کو وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل علی خان ملک بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل علی خان ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈی جی ریڈیو پاکستان اور پی آئی او رہ چکے ہیں۔
Swat
